جمعہ
الجمعةThe Friday prayer.

(9) مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (10) پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو
یہاں کیوں: نبی ﷺ نے جمعہ کے دن اپنے اوپر کثرت سے درود بھیجنے کی ترغیب دی (سنن ابی داود 1047)۔
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(1) سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی (2) سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے (3) جس میں وہ ابدا لاآباد رہیں گے
یہاں کیوں: نبی ﷺ نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی ترغیب دی (حاکم، بیہقی)۔
یہ ڈیزائن استعمال کریں
جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر
یہاں کیوں: نبی ﷺ نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی ترغیب دی (حاکم، بیہقی)۔
یہ ڈیزائن استعمال کریں