قیامت کا دن
يوم القيامةقیامت کے دن اور حساب کے بارے میں آیات۔

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(13) اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا (14) (کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(47) اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے (48) اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا (49) اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاحاضر کریں گے۔ اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(1) لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہٴ عظیم ہوگا (2) (اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہوگا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔ بےشک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(68) اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو خدا چاہے۔ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے (69) اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اُٹھے گی اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور (اور) گواہ حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(13) تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی (14) اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے (15) تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی (16) اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا (17) اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے (18) اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(33) تو جب (قیامت کا) غل مچے گا (34) اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا (35) اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (36) اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے (37) ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(1) جب آسمان پھٹ جائے گا (2) اور جب تارے جھڑ پڑیں گے (3) اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے (4) اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی (5) تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(1) جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی (2) اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی (3) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ (4) اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی (5) کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا) (6) اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (7) تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا (8) اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(1) کھڑ کھڑانے والی (2) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (3) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (4) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے (5) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون (6) تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے (7) وہ دل پسند عیش میں ہو گا (8) اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے (9) اس کا مرجع ہاویہ ہے (10) اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ (11) دہکتی ہوئی آگ ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں