سچائی اور امانت
الصدق والأمانةسچائی، امانت کی ادائیگی اور وعدہ پورا کرنے کے بارے میں آیات۔

خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کی سچائی ہی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالآباد ان میں بستے رہیں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اے ایمان والو! نہ تو خدا اور رسول کی امانت میں خیانت کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو اور تم (ان باتوں کو) جانتے ہو
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(23) مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا (24) تاکہ خدا سچّوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہربانی کرے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(70) مومنو خدا سے ڈرا کرو اور بات سیدھی کہا کرو (71) وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک بڑی مراد پائے گا
یہ ڈیزائن استعمال کریں
اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ متقی ہیں
یہ ڈیزائن استعمال کریں
(2) مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے (3) خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں
یہ ڈیزائن استعمال کریںیہ اس موضوع پر منتخب آیات ہیں، اس بارے میں تمام آیات نہیں۔ کوئی آیت جو یہاں ہونی چاہیے؟ ہمیں تجویز کریں