QuranShotنبی کریم ﷺ نے فرمایا: “میری طرف سے پہنچا دو، خواہ ایک آیت ہی ہو۔”

معوذتین

المعوذتان

قرآن مجید کی آخری دو سورتیں (113–114)۔

11 قرآنی آیات · عربی: رسمِ عثمانی · ترجمہ: جالندہری

سورۃ الفلق پڑھیں سورۃ الناس پڑھیں

Al-Falaq 113:1–5 — قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَـٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
الفلق: ⁦1–5⁩

(1) کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (2) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی (3) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے (4) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے (5) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے

یہ ڈیزائن استعمال کریں
An-Naas 114:1–6 — قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ مَلِكِ ٱلنَّاسِ إِلَـٰهِ ٱلنَّاسِ مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ
الناس: ⁦1–6⁩

(1) کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (2) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (3) لوگوں کے معبود برحق کی (4) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (5) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (6) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

یہ ڈیزائن استعمال کریں

یہ اس موضوع پر منتخب آیات ہیں، اس بارے میں تمام آیات نہیں۔ کوئی آیت جو یہاں ہونی چاہیے؟ ہمیں تجویز کریں